فیکٹری ایریا میں ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے کنسٹرکشن کمپنی کا ڈرائیور جاں بحق

منگل 20 مئی 2025 18:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2025ء) فیکٹری ایریا میں ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے ڈرائیور جاں بحق ہو گیا۔ پولیس حکام کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور ناصر قینچی سٹاپ فیروزپور روڈ پر جاں بحق ہوا۔

(جاری ہے)

پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر دی۔ جاں بحق ڈرائیور سبحان کنسٹرکشن کمپنی کا ملازم ہے۔