تعلیمی معیار کی بہتری کیلئے ہم سب کو مل کر اقدامات اٹھانا ہے ، اساتذہ کی غیر حاضری کسی صورت برداشت نہیں کرینگے، ڈپٹی کمشنر مستونگ

منگل 20 مئی 2025 18:27

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنر مستونگ راجہ عطر عباس کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد افضل سرپرہ ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسرڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ، ڈسٹرکٹ خزانہ آفیسر ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن میل و فیمیل ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن (میل و فیمیل ) پرنسپل ایلیمنٹری کالج مستونگ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر مستونگ اسسٹنٹ کمشنر مستونگ اسسٹنٹ کمشنر کردگاپ اسسٹنٹ کمشنر دشت سوشل ویلفیئر آفیسر مستونگ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر مانیٹرنگ آر ٹی ایس ایم ڈسٹرکٹ ٹریننگ منیجر سی پی ڈی پائیٹ مستونگ ڈسٹرکٹ مینجر ای ایس پی یونیسیف مستونگ اور دیگر میل و فیمیل فیلڈ افسران نے شرکت کی۔

ایجوکیشن گروپ اجلاس میں تعلیمی امور اساتذہ و طلبا و طالبات کے مسائل اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا،جس میں سکولوں میں طلباء و طالبات کی اساتدہ کی حاضری کو یقینی بنانے اور دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،فیلڈز افسران اور آر ٹی ایس ایم کی رپورٹس بھی پیش کی گئیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے ضلع بھر میں تعلیم کے حوالے سے مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور گروپ اجلاس میں محکمہ تعلیم کے افسران اور فیلڈ افسران نے اپنے سابقہ رپورٹس اور امور سے متعلق تفصیلی رپورٹس پیش کیں اور ان رپورٹس کی رو سے آئندہ کا لائحہ عمل بھی زیر غور لایا گیا۔

ایجوکیشن گروپ اجلاس سے ڈپٹی کمشنر مستونگ راجہ عطر عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی معیار کی بہتری کیلئے ہم سب کو مل کر اقدامات اٹھانا ہے ،اساتذہ کی غیر حاضری کسی صورت برداشت نہیں کرینگے، تعلیم سے ہمارے ملک و قوم کا مستقبل وابستہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ تعلیم و صحت ہمارے دو اہم بنیادی شعبے ہیں ،موجودہ دور کے چیلنجز کا مقابلہ معیاری تعلیم کے بغیر ممکن نہیں ،اساتذہ کی غیر حاضری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ اور محکمہ تعلیم کے ملازمین کے مسائل کو حل کرنا میری اولین ترجیح ہے ،تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے ہم سب کو کردارادا کرنا ہوگا ،قوموں کی ترقی معیاری تعلیم ہی کے ذریعے ممکن ہے ۔

متعلقہ عنوان :