پنجاب بھر کی طرح سیالکوٹ کے تمام سرکاری و نجی سکول موسم گرما کی تعطیلات کے باعث 28 مئی تا 14 اگست 2025 بند رہیں گے

منگل 20 مئی 2025 18:27

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2025ء) پنجاب بھر کی طرح سیالکوٹ کے تمام سرکاری و نجی سکول موسم گرما کی تعطیلات کے باعث 28 مئی تا 14 اگست 2025 بند رہیں گے۔

(جاری ہے)

گرمی کی شدت میں اضافہ کے باعث 21 تا 27 مئی تک تمام سرکاری سکولوں میں اوقات کار صبح 7:30 تا 11:30 ہوں گے۔ موسم گرما کی تعطیلات کے بعد سکول 15 اگست 2025 سے دوبارہ کھلیں گے۔

متعلقہ عنوان :