
لاہورچیمبر کی جانب سے نیشنل ٹیرف پالیسی کی مجوزہ ٹیرف ریفارمز پر تحفظات کا اظہار
منگل 20 مئی 2025 23:13
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اگر امپورٹ ڈیوٹیز کو حد سے زیادہ کم کردیا گیا ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی و ریگولیٹری ڈیوٹی کو ختم کر دیا گیا تو ملک کی درآمدات میں خطرناک حد تک اضافہ ہو جائے گا جو کرنٹ اکاؤنٹ اور زرمبادلہ کے ذخائر پر مزید دباؤ ڈالے گا۔
پاکستان ایسی معاشی لبرلائزیشن کا متحمل نہیں ہو سکتا جو معاشی استحکام کو داؤ پر لگا دے۔ صدر لاہور چیمبر نے اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا کہ مجوزہ ٹیرف کا دائرہ 0 فیصد سے 15 فیصد تک محدود ہے ۔ میاں ابوذر شاد نے کہا کہ چین سمیت مضبوط معاشیات والے دیگر ممالک بھی اپنی مقامی صنعتوں کے تحفظ کے لیے بہت محتاط ہیں۔ پاکستان میں اس قدر محدود ٹیرف رینج سے مقامی صنعت اور درآمد کنندگان میں فرق ختم ہو جائے گا جو کہ مقامی پیداوار کے لیے مایوس کن صورتحال پیدا کرے گا۔انہوں نے اس خدشے کا بھی اظہار کیا کہ ٹیرف میں ردوبدل سے حکومت کے کسٹمز ریونیو میں شدید کمی واقع ہوگی جسے پورا کرنے کے لیے بالواسطہ ٹیکس یا مزید قرض لینا پڑے گا اور دونوں صورتوں میں معیشت کو نقصان پہنچے گا۔لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ پاکستان میں پہلے ہی کاروبار کی لاگت بہت زیادہ ہے۔ توانائی مہنگی اور ٹیکس نظام پیچیدہ ہے۔ ایسے میں ٹیرف میں کمی کا قدم صنعتی ترقی کو مزید سست کر دے گا۔اس فیصلے کے نتیجے میں بہت سی صنعتیں بند ہونے اور روزگار کے مواقع ختم ہونے کا خطرہ ہے۔ لاہور چیمبر کے صدر نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ ان مجوزہ اصلاحات پر نظرثانی کرے اور صنعتی شعبے کے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد ایسا ٹیرف ڈھانچہ تشکیل دے جو صنعتی ترقی اور برآمدات دونوں کو فروغ دے سکے۔
مزید تجارتی خبریں
-
سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
-
برائلر مرغی ،فارمی انڈوں کے نرخ
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,900 روپے کمی ریکارڈ
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ
-
ملک میں کریڈٹ کارڈ کے ذریعے خریداری میں اضافہ
-
آم کی ایکسپورٹ کے ہدف میں 25 ہزار ٹن کا اضافہ
-
پاکستان اسٹاک میں کاروبار کا مثبت رجحان، 100 انڈیکس میں 550 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کا 100 انڈیکس نئے تاریخی آسمان کو چھو گیا
-
جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنانا اور ایئر چیف کی مدت ملازمت میں توسیع قابل تحسین ہے،میاں زاہدحسین
-
گھروں کی تعمیرکیلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات میں اپریل کے دوران کمی
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 6,600 روپے اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.