Live Updates

پی ٹی اے کی جانب سے یوٹیوب چینلز کی بلاکنگ سے متعلق خبر کی سختی سے تردید

منگل 20 مئی 2025 23:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2025ء)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی ای) کی جانب سے نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والی اس خبر کی سختی سے تردید کی جاتی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پی ٹی اے نے ریاست مخالف مہم کے تناظر میں یوٹیوب چینلز کی بلاکنگ کے لیے کوئی فہرست تیار کی ہے یا وفاقی حکومت کو ایسی کوئی فہرست ارسال کی ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی اے واضح کرتا ہے کہ ادارے کا مینڈیٹ صرف غیر قانونی آن لائن مواد کو ہٹانے یا بلاک کرنے تک محدود ہے، جیسا کہ پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (PECA) 2016 اور اس سے متعلقہ قواعد و ضوابط میں درج ہے۔ ریاست مخالف یا نفرت انگیز مواد کے حوالے سے قانونی کارروائی، تفتیش اور عدالتی اقدامات متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے۔میڈیا سے گزارش ہے کہ ایسے حساس موضوعات پر خبر نشر کرنے سے قبل تصدیق شدہ اور ذمہ دارانہ صحافتی اصولوں کو مدِنظر رکھا جائے تاکہ عوام میں غلط فہمی نہ پھیلے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات