Live Updates

پی ٹی اے کی جانب سے یوٹیوب چینلز کی بلاکنگ سے متعلق خبر کی تردید

منگل 20 مئی 2025 20:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2025ء) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والی اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پی ٹی اے نے ریاست مخالف مہم کے تناظر میں یوٹیوب چینلز کی بلاکنگ کے لئے کوئی فہرست تیار کی ہے یا وفاقی حکومت کو ایسی کوئی فہرست ارسال کی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کوپاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے جاری وضاحتی بیان کے مطابق پی ٹی اے نے واضح کیا ہے کہ ادارے کا مینڈیٹ صرف غیر قانونی آن لائن مواد کو ہٹانے یا بلاک کرنے تک محدود ہے، جیسا کہ "پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (PECA) 2016" اور اس سے متعلقہ قواعد و ضوابط میں درج ہے۔

ریاست مخالف یا نفرت انگیز مواد کے حوالے سے قانونی کارروائی، تفتیش اور عدالتی اقدامات متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے۔میڈیا سے گزارش کی گئی ہے کہ ایسے حساس موضوعات پر خبر نشر کرنے سے قبل تصدیق شدہ اور ذمہ دارانہ صحافتی اصولوں کو مدِنظر رکھا جائے تاکہ عوام میں غلط فہمی نہ پھیلے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات