مینگورہ،تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن، بازار کلیئر، ٹریفک روانی بحال

منگل 20 مئی 2025 21:05

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2025ء)عوامی شکایات پر فوری عملدرآمد کرتے ہوئے ٹریفک وارڈن پولیس نے مینگورہ شہر کے مختلف بازاروں میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او سوات محمد عمر خان کی ہدایت پر ایس پی ٹریفک وارڈن حبیب اللہ خان کی نگرانی میں غیر قانونی پارکنگ، سڑک کنارے تجاوزات اور ہاتھ ریڑھیاں ہٹا دی گئیں۔کارروائی کے دوران دکانداروں اور تاجر برادری کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ آئندہ تجاوزات سے گریز کریں، بصورت دیگر کارروائی کی جائے گی۔ ایس پی ٹریفک وارڈن حبیب اللہ نے واضح کیا کہ شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے ایسے آپریشنز جاری رہیں گے۔