ماہ محرم الحرام سے قبل جلوس کے راستوں پر سیوریج مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے گا، ایم ڈی واسا

منگل 20 مئی 2025 21:10

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2025ء) ایم ڈی واسا ملتان خالد رضا خان نے کہا ہے کہ واسا انتظامیہ نے ماہ محرم الحرام کی آمد سے قبل جلو س روٹس پر سیوریج مسائل کے حل کو یقینی بنانے کیلئے حکمت عملی طے کر لی ہے تاکہ عزاداروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

(جاری ہے)

ان خیا لات کا اظہار انہوں نے ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب و تحفظ عزاداری امام حسین کونسل کے مرکزی صدر خاور شفقت بھٹہ سے ملاقات کے دوران کیا۔

اس موقع پر خاور شفقت بھٹہ نے مسائل کے حوالے سے ایم ڈی واسا کو ان علاقوں کے مسائل سے آگاہ کیا جہاں عرصہ دراز سے سیوریج نظام کی خرابی کے باعث شہریوں کو آمد رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔واسا دفتر میں کی گئی ملاقات میں مرکزی سینئر نائب صدر مخدوم سید صدر الدین گیلانی ، ڈویژنل صدر انجینئر سخاوت علی سیال،مرکزی سیکرٹری جنرل سید طالب حسین پرواز و دیگر عہدیداران اور واسا کے افسران بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :