
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت سالانہ ترقیاتی پروگرام پر پیشرفت بارے جائزہ اجلاس
منگل 20 مئی 2025 21:30
(جاری ہے)
اجلاس میں نئے مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کےلئے مجوزہ منصوبوں پر بھی غوروخوص کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام کو رواں مالی سال کے آخر تک جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کے مقررہ ہدف کا حصول یقینی بنانے کی ہدایت کی اور واضح کیا کہ کام کے معیار پر سمجھوتہ کئے بغیر ترقیاتی منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنائی جائے، مالی سال کے آخر تک ترقیاتی منصوبوں کےلئے جاری کردہ فنڈز کے سو فیصد استعمال کو یقینی بنایا جائے۔ مزید برآں انہوں نے اگلے بجٹ میں جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کو پہلی ترجیح دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جن منصوبوں پر 80 فیصد یا اس سے زیادہ پیشرفت ہو چکی ہے انہیں فوری طور پر مکمل کیا جائے۔ علی امین گنڈاپور نے ہدایت کی کہ نئے ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کےلئے وسیع تر عوامی مفاد کے ایسے منصوبے تجویز کئے جائیں جو دور رس اثرات کے حامل ہوں۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ترقیاتی فنڈ عوام کے ٹیکس کا پیسہ ہے اس کا دانشمندانہ استعمال یقینی بنانا ہے، ترقیاتی فنڈز صرف ان منصوبوں پر خرچ کئے جائیں گے جن کا براہ راست فائدہ عوام کو پہنچتا ہو۔ وزیر اعلیٰ نے فوڈ سکیورٹی کو نہ صرف صوبے بلکہ پورے ملک کا ایک سنگین مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے سے نمٹنے کےلئے بروقت اور سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے، لائیو اسٹاک کا شعبہ اس سلسلے میں اہمیت کا حامل ہے جو غذائی خود کفالت میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ لائیو اسٹاک کے شعبے کی استعداد سے بھر پور استفادہ کرنے کےلئے اس شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت ہے۔ علی امین گنڈاپور نے ہدایت کی کہ اگلے ترقیاتی پروگرام کےلئے لائیو اسٹاک کے شعبے کےلئے ایسے منصوبے تجویز کئے جائیں جو پیداوار کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ لوگوں کےلئے روزگا کے مواقع بھی پیدا کرسکیں۔ انہوں تاکید کی کہ صوبے میں زراعت اور لائیو اسٹاک کے شعبوں میں بہت زیادہ پوٹنشیلز موجود ہیں، ان سے بھر پور انداز میں استفادہ کرنے کےلئے مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات کئے جائیں، زراعت کے شعبے میں ٹنل فارمنگ اور ورٹیکل فارمنگ جیسے جدید طریقے متعارف کروائے جائیں۔ وزیر اعلیٰ نے زراعت کے شعبے میں جدید تحقیق کے فروغ اور آبی وسائل کے تحفظ کےلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسی طرح انہوں نے ٹھوس اور حقائق پر مبنی اعدادوشمار کی دستیابی کےلئے دیگر شعبوں کی طرح لائیو اسٹاک اور زراعت کے شعبوں میں بھی ڈیجیٹائزیشن کا عمل شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے روڈ سیکٹر میں تکمیل کے قریب تمام اسکیموں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نئے ترقیاتی پروگرام کی تیاری کےلئے منتخب عوامی نمائندوں سے مشاورت کر رہے ہیں، مقامی نمائندے عوام کی ضروریات سے آگاہ ہیں، ہم عوامی ضرورت کی بنیاد پر اگلے ترقیاتی پروگرام میں نئی اسکیمیں شامل کریں گے۔ وزیر اعلیٰ نے صحت اور تعلیم کو اپنی حکومت کے ترجیحی شعبے قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگلے بجٹ میں ان شعبوں پر زیادہ سرمایہ کاری کریں گے، پہلے سے قائم صحت مراکز خصوصاً دور افتادہ علاقوں کے مراکز میں سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں ناپید سہولیات کی فراہمی کےلئے بھی ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے۔وزیراعلیٰ نے عوام کی سہولت کےلئے ریونیو ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن اور سروس ڈیلیوری سنٹرز کے قیام کو انتہائی ضروری اور صوبائی حکومت کی اہم ترجیح قرار دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ان منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرکے انہیں جلد مکمل کرنے کےلئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ٹریڈنگ کارپوریشن نے2 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کیلئے ٹینڈر جاری کردیا،21اگست تک بولیاں طلب
-
قرآن و سنہ موومنٹ کے زیر اہتمام استحکامِ پاکستان سیمینار
-
شارجہ حکومت اور پاکستان بزنس کونسل نے پہلی بار سرکاری سطح پر یومِ آزادی پاکستان شاندار انداز میں منایا
-
دبئی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی پرچم کشائی
-
ابوظہبی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی پرچم کشائی
-
دبئی ایکسپو سٹی میں پاکستان کا سب سے بڑا جشنِ آزادی میلہ
-
ابوظہبی میں پاکستان ایمبیسی کا جشنِ آزادی فیسٹیول 2025 — پاکستانی ثقافت، فن اور روایات کا شاندار مظاہرہ
-
یومِ آزادی کی خوشی میں پاکستان بزنس کونسل کا اسپیڈ نیٹ ورکنگ ایونٹ — قونصل جنرل حسین محمد مہمانِ خصوصی
-
کراچی: 18 سے 23 اگست کے دوران مون سون بارشوں کا نیا اسپیل متوقع
-
78 ویں یوم آزادی معرکہ حق پر قومی اتحاد نے سازشی عناصر کی زبانیں بند کردی، سعید غنی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے لاہور قلندر کے سی ای او عاطف رانا کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی کابینہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.