آئی جی پنجاب کی زیر صدارت سی سی ڈی امور بارے اہم اجلاس کا انعقاد

منگل 20 مئی 2025 22:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2025ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت سی سی ڈی امور بارے اہم اجلاس سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان، ڈی آئی جی سی سی ڈی عمر فاروق سلامت، اے آئی جی آپریشنز عبدالرحیم شیرازی اور اے آئی جی ایڈمن اسد اعجاز ملہی موجود تھے جبکہ گوجرانوالہ اور شیخوپورہ ریجنز کے آر پی اوز، ڈی پی اوز، آر اوز اور ڈی اوز سی سی ڈی نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

انہوں نے سی سی ڈی گوجرانوالہ اور شیخوپورہ کو فراہم کردہ وسائل اور کارکردگی کا جائزہ لیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ سی سی ڈی گوجرانوالہ اور شیخوپورہ کے آر اوز اور ڈی اوز نے حاصل کردہ اہداف بارے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب نے کہا کہ سی سی ڈی ضلعی پولیس کا لازم جزو ہے اور محدود وسائل میں موثر کوارڈینیشن سے شاندار نتائج دے رہا ہے۔

اگلے 3 ماہ میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے دفاتر کو جدید انفراسٹرکچر اور سہولیات سے آراستہ کریں گے۔ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے بعد اب پنجاب پولیس میں جلد ہی سائبر کرائم ڈیپارٹمنٹ اور پنجاب ٹورازم پولیس کا آغاز ہو گا۔ سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشنز کے فرنٹ اینڈز کے بعد اب بیک اینڈز بھی بہتر بنائیں گے۔ جدید ترین انفراسٹرکچر، ٹیکنالوجی اور سمارٹ پولیسنگ پر مبنی پنجاب پولیس کو جلد ہی ون بلین ڈالر آرگنائزیشن بنائیں گے۔

آئی جی پنجاب نے سی پی او گوجرانوالہ رانا محمد ایاز سلیم، ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد اور ایس ایس پی سی سی ڈی منصور امان کی کارکردگی کو سراہا اور سنگین جرائم کی سرکوبی کے ٹارگٹس حاصل کرنے پر سی سی ڈی افسران کی کارکردگی کی تعریف۔ سنگین جرائم کے خاتمے کیلئے اضلاع کی پولیس اور سی سی ڈی میں بہترین کوارڈینیشن اور ورکنگ ریلیشن شپ موجود ہے۔

ضلعی پولیس کی طرف سے سی سی ڈی کو مکمل ہیومن ریسورس، ٹرانسپورٹ، دفاتر اور لاجسٹکس فراہم کیے گئے ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ نے کہا کہ سی سی ڈی ڈکیتی قتل، ڈکیتی ریپ، زیادتی قتل، موٹر سائیکل چوری اور خطرناک گینگز سمیت سنگین جرائم پر فوکس کر رہی ہے۔انہوں نے سی سی ڈی کو ہائی پروفائل اشتہاری مجرمان اور گینگز ممبرز کی گرفتاری میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کی۔