وفاق اور خیبر پختونخوا میں این ایف سی ایوارڈ پر معاملات طے پاگئے

اگست میں این ایف سی ایوارڈ پر نظر ثانی ہوگی، تمام صوبوں کو خطوط جاری کردئیے گئے ،ذرائع

منگل 20 مئی 2025 22:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2025ء)وفاق اور خیبر پختونخوا حکومت کے درمیان نیشنل فنانشل کمیشن (این ایف سی)ایوارڈ پر معاملات طے پاگئے ۔ذرائع کے مطابق اگست میں این ایف سی ایوارڈ پر نظر ثانی ہوگی، تمام صوبوں کو خطوط جاری کردئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

علی امین گنڈاپور نے تصدیق کی کہ این ایف سی سمیت مشترکہ مفادات کونسل(سی سی آئی)میں جو معاملات رکھتے تھے انہیں منوایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ سمیت خیبر پختونخوا کے متعدد معاملات پر پیشرفت ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے این ایف سی ایوارڈ نظرثانی معاملے پر ممبر کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔وفاق نے خیبر پختونخوا حکومت سے این ایف سی ایوارڈ پر نظر ثانی کیلیے ممبر کا نام مانگا تھا۔

متعلقہ عنوان :