Live Updates

خضدار میں بچوں کی وین کو نشانہ بنانا انسانیت پر حملہ ہے، میر سرفرازبگٹی

بدھ 21 مئی 2025 20:39

خضدار میں بچوں کی وین کو نشانہ بنانا انسانیت پر حملہ ہے، میر سرفرازبگٹی
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2025ء) وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہخضدار میں بچوں کی وین کو نشانہ بنانا انسانیت پر حملہ ہے ، معصوم بچوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ۔ جنہوں نے یہ حرکت کی ان کو چن چن کر جہنم واصل کر یں گے ، صوبے میں دہشتگردی بھارت کرا رہا ہے ۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خضدار میں بچوں کی وین کو نشانہ بنانا انسانیت پر حملہ ہے ۔

بس میں چوالیس بچے سوار تھے ۔ حملے میں چار بچے شہید ہوے۔ معصوم بچوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ۔ انہوں نے کہا بھارت بلوچستان میں ایجنٹ کے ذریعے دہشت پھیلا رہا ہے ۔ بھارت کا مکروہ چہرہ د نیا کے سامنے بے نقاب کریں گے ۔ بھارت بوکھلاہٹ میں اب معصوم بچوں کو نشانہ بنا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ ہمیں پاس انٹیلی جنس رپورٹ تھی کہ صوبے میں دہشتگردانہ حملے ہوں گے تاہم معصوم بچوں کو نشانہ بنانے کی توقع نہ تھی ۔

ہم ان معصوم بچوں کے خون کا بدلہ لیں گے۔ انہوں نے کہا جنہوں نے یہ حرکت کی حکومت ان کو چن چن کر جہنم واصل کرے گی ۔ یہ لوگ بھارت سے پیسے لے کر بچوں کو نشانہ بناتے ہیں ، انہوں نے کہا دہشتگردی اور تشد د کرنے والوں کا کوئی دین یا مذہب نہیں ہوتا وہ بس دہشتگرد ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا ہاکستان سے شکست کے بعد بھارت اس طرح کے دہشتگردانہ حملے کررہا ہے ۔ دہشتگرد ہمیشہ آسان اہداف کو نشانہ بناتے ہیں ۔ کالعدم بی ایل اے والے بزدل دہشتگرد ہیں ۔ آسان اہداف پر حملے بھارت کی اخلاقی پستی کو ظاہر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ کرنا ہو گا ۔ دہشتگردی کے خلا ف جنگ جاری رہے گی ۔ پاکستانی فوج اور عوام سازشوں کے خلاف متحد ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات