امریکہ سے ہونیوالے جوہری مذاکرات مشکوک ہیں، ایرانی سپریم لیڈر

مجھے نہیں لگتا کہ امریکہ کے ساتھ جوہری مذاکرات کسی نتیجے پر پہنچیں گے،خامنہ ای

بدھ 21 مئی 2025 11:10

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2025ء)ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے اس بات پر شکوک کا اظہار کیاہے کہ آیا امریکہ کے ساتھ جوہری مذاکرات کسی معاہدے کا باعث بنیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق علی خامنہ ای نے ایران کے سابق صدر ابراہیم رئیسی کی برسی کے موقع پر ایک تقریر کے دوران کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ امریکہ کے ساتھ جوہری مذاکرات کسی نتیجے پر پہنچیں گے۔

ایرانی سپریم لیڈر نے واشنگٹن سے مطالبہ کیا کہ وہ تہران کو اشتعال دلانی والے مطالبات پیش کرنے سے گریز کرے اور امریکی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ آپ کا یہ کہنا کہ آپ ایران کو یورینیم افزودہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ایک مبالغہ آمیز مطالبہ ہے۔ یہ اس وقت ہو رہا ہے جب تہران مذاکرات کے پانچویں دور کے انعقاد کی تجویز پر غور کر رہا ہے۔