سپیکر قومی اسمبلی کا جمشید تھامس کے انتقال پر دکھ کا اظہار

بدھ 21 مئی 2025 11:38

سپیکر قومی اسمبلی   کا    جمشید تھامس کے انتقال پر دکھ کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سابق رکن قومی اسمبلی جمشید تھامس کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جمشید تھامس کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اورکہاکہ جمشید تھامس ایک محب وطن اور فعال پارلیمنٹرین تھے۔ انہوں نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے آواز اٹھائی۔ ان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔