اسسٹنٹ کمشنر ہری پورکی مختلف آبادیوں میں قائم غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کے خلاف کارروائیاں

بدھ 21 مئی 2025 12:12

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2025ء) اسسٹنٹ کمشنر ہری پور محمد حمزہ عباس نے مختلف آبادیوں میں قائم غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی ایجنسیوں کو سیل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے اور متعدد بار وارننگ کے باوجود غیر قانونی سرگرمیاں جاری رکھنے والوں کو موقع پر گرفتار کر کے حوالات منتقل کر دیا ۔

(جاری ہے)

دورہ کے دوران انہوں نے ناغہ والے دن گوشت کی فراہمی اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر بھی جرمانےکئے۔ یہ اقدامات عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے کئے جا رہے ہیں، حکومت کسی کو بھی شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دے گی۔یہ کارروائیاں ضلع ہری پور سے تمام غیر قانونی ڈبہ سٹیشنز اور ایجنسیوں کے مکمل خاتمہ تک جاری رہیں گی۔ اسسٹنٹ کمشنر محمد حمزہ عباس نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ہری پور عوامی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

متعلقہ عنوان :