Live Updates

وزیر منصوبہ بندی و ترقیات بلوچستان ظہور احمد بلیدی کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بننے پرمبارکباد

بدھ 21 مئی 2025 16:03

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2025ء) پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنما و صوبائی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات ظہور احمد بلیدی نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر تعیناتی پر مبارکباد دیتے ہوے کہا ہے کہ ان کا اس باوقار مقام تک پہنچنا انڈیا کے خلاف حالیہ جنگ کے دوران ان کی غیر معمولی عسکری قیادت اور ملک کے لیے کئی دہائیوں کی خدمات کا اعتراف ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں ظہور احمد بلیدی نے فیلڈ مارشل کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوے کہا کہ سید عاصم منیر نے بنیان المرصوص آپریشن کے ذریعے دشمن کو دندان شکن جواب دیا ،پوری قوم کوجنرل سید عاصم کی عسکری قیادت اور پیشہ وارانہ مہارت پر فخر ہے۔\932

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات