Live Updates

غزہ میں بچوں کو مارنا ہمارا مشغلہ بن چکا ہے، سابق اسرائیلی جنرل

ہوش مند ملک کبھی شہریوں کے خلاف جنگ نہیں لڑتا، رکن پارلیمنٹ کی اپنے جنرل پر تنقید

بدھ 21 مئی 2025 16:46

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2025ء)غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں اور بڑھتے انسانی المیے پر اسرائیل کے اندر سے بھی آوازیں اٹھنے لگی ہیں، سابق اعلی فوجی افسر اور اپوزیشن جماعت دی ڈیموکریٹس کے رہنما یائر گولان نے اسرائیلی حکومت پر شدید تنقید کی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررسا ں ادارے کے مطابق انہوں نے نیتن یاہو کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں بچوں کو مارنا ہمارا مشغلہ بن چکا ہے۔اسرائیلی رکنِ پارلیمنٹ نے کہا کہ ایک ہوش مند ملک نہ تو شہریوں کے خلاف جنگ لڑتا ہے، نہ ہی بچوں کو مارنا اپنا مشغلہ بناتا ہے اور نہ ہی کسی قوم کو زبردستی بیدخل کرنے کو اپنا مقصد بناتا ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات