شمس الاسلام نے کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کیمپس سے فارمیسی میں پی ایچ ڈی مکمل کر لی

بدھ 21 مئی 2025 16:48

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2025ء) شمس الاسلام نے کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کیمپس سے فارمیسی میں پی ایچ ڈی مکمل کر لی۔ کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کیمپس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمس الاسلام ولد وحید گل (سابق سینئر ڈسٹرکٹ زکوة آفیسر ایبٹ آباد) نے فارمیسی میں پی ایچ ڈی مقالہ کا کامیابی سے دفاع کیا ۔

(جاری ہے)

ان کی تحقیق فارما سیوٹیکل کیمسٹری میں ہے اور ان کا تحقیقی کام پروفیسر ڈاکٹر عبدالمنان کی زیرِ نگرانی مکمل ہوا۔

ڈاکٹر شمس الاسلام نے میڈیسنل کیمسٹری کے میدان میں شاندار تحقیقی خدمات انجام دی ہیں، ان کا تحقیقی کام متعدد بین الاقوامی سطح پر معتبر اور اعلیٰ اثر انگیز سائنسی جرائد میں شائع ہو چکا ہے جسے علمی و تحقیقی حلقوں میں بھرپور سراہا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :