Live Updates

سردار اویس احمد خان لغاری کی خضدار میں بھارتی سپورٹ یافتہ دہشت گردوں کے سکول بس دھماکے کی مذمت

بھارت جنگی مھاذ پر شکست کھانے کے بعد اب اپنے دہشت گردی کے نیٹ ورک کے ذریعے حملے کر رہا ہے وفاقی وزیر

بدھ 21 مئی 2025 17:02

سردار اویس احمد خان لغاری کی خضدار میں بھارتی سپورٹ یافتہ دہشت گردوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2025ء)وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری نے خضدار میں بھارتی سپورٹ یافتہ دہشت گردوں کے سکول بس دھماکے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاشبہ معصوم بچوں کے خلاف دہشت گردی ایک ناقابل معافی فعل ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ بھارت جنگی مھاذ پر شکست کھانے کے بعد اب اپنے دہشت گردی کے نیٹ ورک کے ذریعے حملے کر رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہماری دہشت گردی کے خلاف مہم جاری رہے گی ،معصوم بچوں کی شہادت کا دلی دکھ اور افسوس ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ بلاشبہ بچوں پر حملے اس بات کے بھی غمازی ہیں کہ بھارت کے سپورٹ یافتہ دہشت گرد اس وقت پسپائی کا شکار ہیں۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات