Live Updates

ہمایوں خان کی صوبائی وزیرِداخلہ کی رہائشگاہ پرحملے کی سخت مذمت

بدھ 21 مئی 2025 17:18

ہمایوں خان کی صوبائی وزیرِداخلہ کی رہائشگاہ پرحملے کی سخت مذمت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2025ء)سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی ہمایوں خان نے صوبائی وزیرِ داخلہ کی رہائشگاہ پر حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ تشدد کی ایسی کارروائیاں ناقابل قبول ہیں۔ اپنے بیان میں ہمایوں خان نے کہاکہ صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لنجھار کی رہائش گاہ پر حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ تشدد کی ایسی کارروائیاں ناقابل قبول ہیں۔

انہوںنے کہاکہ اس طرح کی کارروائیاں ہمارے ملک کے استحکام کو نقصان پہنچاتی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی پاکستان میں امن و سلامتی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہماری قوم ایسی وحشیانہ کارروائیوں سے نہیں گھبرائے گی۔ انہوںنے کہاکہ ہم دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف متحد ہیں
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات