پاکپتن، دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، نوجوان قتل

بدھ 21 مئی 2025 17:18

پاکپتن، دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، نوجوان قتل
پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2025ء)پاکپتن میں دیرینہ دشمنی پر 5 افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق چک کرتارپور ہٹیاں کا رہائشی نوجوان اللّٰہ یار موٹر سائیکل پر گھر جارہا تھا کہ ملزمان نے تعاقب کے بعد راستے میں اسے روکا اور فائرنگ کر دی،گولیاں لگنے سے نوجوان موقع پر دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے مقدمے کی رنجش پر نوجوان کو قتل کیا۔ پولیس کے مطابق مقتول اللّٰہ یارکے کزن مختار کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔