Live Updates

ملین پاؤنڈ کیس،پی ٹی آئی رہنما عمران اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کا کیس مقرر کرانے کیلئے متحرک

بدھ 21 مئی 2025 18:51

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2025ء)190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کا کیس مقرر نہ ہو سکا۔

(جاری ہے)

190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کا کیس مقرر نہ ہوسکا جس کیلئے پی ٹی آئی کے رہنما اپیلیں مقرر کرانے کے لیے متحرک ہیں۔اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور لطیف کھوسہ قائم مقام چیف جسٹس کے چیمبر پہنچے جبکہ تحریک انصاف کے دیگر رہنما بھی اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے۔پی ٹی آئی رہنماؤں نے عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات