بجلی صارفین کیلئے بری خبر،، ایک بار پھر بجلی مہنگی کرنے کی تیاریاں بجلی 1 روپے 27 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کاامکان

بدھ 21 مئی 2025 20:28

بجلی صارفین کیلئے بری خبر،، ایک بار پھر بجلی مہنگی کرنے کی تیاریاں ..
ٰاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2025ء)بجلی صارفین کے لئے بری خبر،، ایک بار پھر بجلی مہنگی کرنے کی تیاریاں بجلی 1 روپے 27 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کاامکان ماہ اپریل کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست نیپرا میں دائر کردی گئی ۔

(جاری ہے)

نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 29 مئی کو سماعت کے بعد فیصلہ کرے گااپریل میں 10 ارب 51 کروڑ 30 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی اپریل میں بجلی کمپنیوں کو10 ارب 19 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی بجلی کی فی یونٹ لاگت 8.94پیسے جبکہ ریفرنس لاگت 7.68 روپے تھی۔

سی پی پی اے کے مطابق اپریل میں پانی سے 21.94 فیصد، مقامی کوئلے سے 14.51 فیصد بجلی پیدا کی گئی درآمدی کوئلے سے 10.02، فرنس آئل سے 0.97 فیصد بجلی پیدا کی گئی ۔ مقامی گیس سے 8.01 درآمدی ایل این جی سے 20.52 فیصد بجلی پیدا کی گئی سی پی پی اے اپریل میں جوہری ایندھن سے 17.91 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔