سکول بس پر خود کش حملہ قابل مذمت اور ناقابل برداشت عمل ہے ، بی این پی

بدھ 21 مئی 2025 19:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2025ء)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں خضدار میں سکول بس پر خودکش حملے میں معصوم بچیوں سمیت6 افراد کی شہادت اور 38سے زائد بچوں کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ تشدد چاہے جس شکل میں بھی ہو وہ قابل مذمت ہے اے پی سی بس حملے میں پھول جیسی بچیوں کی شہادت کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے اس واقعے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے بیان میں کہا گیا ہے کہ اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے کر بس حملے کی باریک بینی سے تحقیقات کی جائے کہ کون سے عناصر اس میں ملوث ہیں ایسے واقعات ناقابل برداشت ہیں حکومت صرف بلند و بالا دعوے ، جھوٹ پر مبنی بیانات دینے میں لگی ہوئی ہے بیان میں شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا گیا کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درج بالا اور لواحقین سے صبر وجمیل عطا فرمائے۔

امین

متعلقہ عنوان :