اے این پی کی خضدار سکول وین خود کش حملے کی مذمت ، تحقیقات کا مطالبہ

اچھے ،برے طالبان کی پالیسی کا نتیجہ بچوں کی لاشوں کی صورت میں نکل رہا ہے، ایمل ولی خان

بدھ 21 مئی 2025 19:10

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2025ء) اے این پی نے خضدار سکول وین پر خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ جاری بیان میں سربراہ اے این پی ایمل ولی خان نے کہا کہ معصوم بچوں کی شہادت ریاستی ناکامی کا کھلا ثبوت ہے ،پختونخواہ اور بلوچستان دہشتگردی کی تجربہ گاہ بنائے جا رہے ہیں،ہم کب تک بچوں کے جنازے اٹھاتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اچھے اور برے طالبان کی پالیسی کا نتیجہ بچوں کی لاشوں کی صورت میں نکل رہا ہے۔دہشتگرد کون ہیں کہاں سے آتے ہیں کس کی سرپرستی میں پل رہے ہیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ خضدار حملے کی غیرجانبدار اور شفاف تحقیقات کی جائیں۔