
تنخواہوں کی عدم ادائیگی پربلدیاتی اسکولوں کے اساتذہ کا احتجاج
اساتذہ کی عزت و وقار کا تحفظ اور بروقت تنخواہوں کی ادائیگی ہماری اولین ترجیح ہے۔چیئرمین محمد یوسف
بدھ 21 مئی 2025 19:35
(جاری ہے)
مظاہرین کا کہنا تھا کہ ٹائم اسکیل کی منظوری کے باوجود اساتذہ کی تنخواہوں میں تاخیر ناقابل برداشت صورتحال پیدا کر رہی ہے۔
اس موقع پر چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف، مونسپل کمشنر ایاز حمید اللہ بلوچ اور وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر اساتذہ کے درمیان پہنچے اور ان کے مسائل سنے۔ چیئرمین محمد یوسف نے اساتذہ سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ وہ اساتذہ کے مسائل سے پوری طرح آگاہ ہیں اور ان کی عزت و وقار کا تحفظ اور تنخواہوں کی بروقت ادائیگی ہماری اولین ترجیح ہے۔چیئرمین محمد یوسف کا کہنا تھا کہ ٹائم اسکیل کی منظوری کے عمل میں بعض انتظامی بے ضابطگیوں کی شکایات سامنے آئی تھیں جن کی تحقیقات جاری ہیں اور جیسے ہی انکوائری مکمل ہوگی اساتذہ کو ان کے جائز حق کے مطابق ٹائم اسکیل کی بنیاد پر تنخواہیں ادا کر دی جائیں گی۔ چیئرمین محمد یوسف نے یقین دہانی کرائی کہ نہ صرف تنخواہوں کی ادائیگی جلد کی جائے گی بلکہ آئندہ اس قسم کی صورتحال سے بچنے کے لیے ایک مستقل لائحہ عمل بھی مرتب کیا جارہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ ہمارے معاشرے کا وقار ہیں اور ان کے مسائل کو نظر انداز کرنا کسی صورت مناسب نہیں۔ '' اساتذہ قوم کے معمار ہوتے ہیں اور ایک استاد کا حق ہے کہ اسے بروقت اس کی محنت کا صلہ ملے۔ میں اس احتجاج کو مثبت سمجھتا ہوں کیونکہ یہ اپنے حق کے لیے آواز اٹھانے کا جمہوری طریقہ ہے۔وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر نے اساتذہ سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین محمد یوسف کی خصوصی ہدایت پر اساتذہ کے مسائل کو فوری حل کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور آئندہ چند روز میں تنخواہوں کی ادائیگی کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔نیو کراچی ٹاؤن میں بلدیاتی اسکولوں کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور اساتذہ کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔احتجاج میں شریک اساتذہ نے چیئرمین محمد یوسف اور انتظامیہ کی یقین دہانی کے بعد احتجاج مؤخر کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ اپنی یقین دہانی کو عملی جامہ پہنائے گی اور ان کے مالی مسائل جلد از جلد حل کیے جائیں گے۔مزید قومی خبریں
-
وفاق نے خیبر پختونخوا کو ترقیاتی بجٹ میں یکسر طور پر نظر انداز کیا ہے،مزمل اسلم
-
حکومت پاکستان ایران کی حمایت میں اقدامات اٹھائے‘حافظ نعیم الرحمن
-
وفاقی وزیر صحت کا میڈیکل ڈیوائسز کی مقامی تیاری پر زورامپورٹ پر انحصار ختم
-
خواتین کو مالی طور پر خود مختار بنانے کیلئے پی آئی ٹی بی کا کردارقابلِ ستائش ہے، مریم نواز
-
ہم سب ملکر پاکستان کو ہر قسم کے بحران سے نکالیں گے، پاکستان ہے تو ہم ہیں، دانیال چوہدری
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے وزیر خارجہ ملائیشیا محمد بن حاجی حسن کی ملاقات
-
کراچی کے عوام کو لیاری ایکسپریس وے کو دوبارہ خوبصورت بنا کر تحفہ دیں گے، عبدالعلیم خان
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر کو ہراساں کرنے سے روک دیا،ایف آئی اے و دیگر کو جون کے آخری ہفتے تک نوٹس جاری
-
محرم الحرام کے دوران پولیس کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں‘ خواجہ سلمان رفیق
-
پنجاب بھرمیں 1329ٹریفک حادثات،16افراد جاں بحق ،1588زخمی ہوئے،ترجمان ریسکیو
-
ساہیوال، بدمعاشی غنڈہ گردی کی ویڈیوفلم بنانے کی رنجش،ایک ہی خاندان پر فائرنگ سے 5افراد زخمی، مقدمہ درج
-
خون کا عطیہ انسانیت کی سب سے اعلیٰ خدمت اور نوجوان اس مشن کا ہراول دستہ ہیں، گورنر سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.