گلگت بلتستان اسمبلی میں لینڈ ریفارمز بل 2024 کی کثرت راۓ سے منظوری

بدھ 21 مئی 2025 20:00

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2025ء) گلگت بلتستان اسمبلی نے لینڈ ریفارمز بل 2024 کی کثرت رائے سے منظوری دے دی۔ سپیکر نزیر احمد کی زیر صدارت اجلاس میں رکن اسمبلی امجد حسین ایڈووکیٹ کی جانب سے پیش کئے گئے لینڈ ریفارمزبل کے مسودے پر اراکین اسمبلی کی جانب سے بحث سمیٹتے ہوئے سپیکر نے بل پر رائے شماری کرائی اور کثرت رائے سے بل منظور کیا گیا۔

(جاری ہے)

اپوزیشن اراکین نے بل کی حمایت نہیں کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی گلبر خان نے کہا کہ لینڈ ریفارمز بل کی منظوری گلگت بلتستان کے عوام کے لئے موجودہ حکومت کا اہم اقدام ہے ۔وزیر اعلی نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کا ہر سطح پر تحفظ کیا جا رہا ہے انہوں نے بل کی منظوری پر تمام اراکین اسمبلی کو مبارکباد دی۔

متعلقہ عنوان :