
چیئرمین سی ڈی اےکی زیر صدارت اجلاس،ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت
بدھ 21 مئی 2025 20:10
(جاری ہے)
بریفننگ دیتے ہوئے انہیں بتایا گیا کہ منصوبے کے اطراف لینڈ سکیپنگ کا کام شروع کردیا گیا ہے اور مری روڈ انڈر پاس کے اطراف اربن فاریسٹ بھی بنایا جائے گا جس سے ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔
اجلاس میں فیض آباد انٹرچینج کی توسیع کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ فیض آباد انٹرچینج منصوبے کی توسیع کیلئے ٹینڈر جاری کردیا گیا ہے اور جلد ہی تعمیراتی سرگرمیوں کا آغاز کردیا جائے گا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اسلام آباد شہر میں ٹریفک کے مسائل کے حل کیلئے مختلف مقامات کی نشاندہی کی گئی تھی جہاں پر زیادہ رش ہوتا ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ 20 مقامات میں سے 11 مقامات پر ٹریفک کے مسائل حل کرلئے گئے ہیں جبکہ 9 مقامات پر ٹریفک مسائل کیلئے اقدامات اٹھانے جا رہے ہیں۔اجلاس کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد کی خوبصورتی کو مزید نکھارنے کیلئےاہم شاہراہوں کی تعمیر و مرمت اور تزئین و آرائش کا کام جاری ہے، ان شاہراہوں پر پینٹ، کرب سٹون کا کام تیزی سے جاری ہے۔ اجلاس میں شاہین چوک کیلئے انڈر پاس کیلئے ڈیزائن کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔اجلاس میں بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ نیشنل پولیس اکیڈمی کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔ اسی طرح پاک سیکرٹریٹ کی اپ گریڈیشن کے کام کا جلد آغاز کردیا جائے گا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ مارگلہ روڈ، مری روڈ، فیصل ایونیو اور ڈپلومیٹک انکلیو میں مستقل بنیادوں پر جدید اور خوبصورت ایل ای ڈی لائٹس کی تنصیب کو یقینی بنانے کیلئے ٹینڈرنگ کا عمل جاری ہے۔اجلاس کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ڈپلومیٹک انکلیو کی تزئین و آرائش کیلئے روڈ انفراسٹرکچر کا کام، شجرکاری اور ایل ای ڈی لائٹس کی تنصیب کا کام جاری ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ ڈپلومیٹک انکلیو میں بین الاقوامی طرز کے شاپنگ سینٹر کے قیام کے حوالے سے ورکنگ کی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ڈپلومیٹک انکلیو کے داخلی اور خارجی دروازوں پر جدید اور خوبصورت ڈیزائن بنائے جائیں جن کے زریعے پاکستانی ثقافت و کلچر کو نمایاں کیا جاسکے۔ اسی طرح انہوں نے گندھارا سٹیزن کلب کو آپریشنل اور سپورٹس ایرنا کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے کام کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سی ڈی اے ماڈل نرسری کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں روڈ انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئےکام تیزی سے جاری ہے۔اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے نے پی ڈبلیو ڈی سے ٹرانسفر کئے گئے پراجیکٹس کی الگ سے فہرست اور انکی فزیکل اور مالیاتی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں سیکٹر ڈویلپمنٹ میں ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ سیکٹر سی چودہ میں ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ انہوں نے سیکٹر سی پندرہ کے ترقیاتی کاموں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت۔اجلاس میں سیکٹر ای بارہ، آئی بارہ اور پارک انکلیو کے ترقیاتی کاموں میں ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پارک انکلیو فیز ون اور ٹو کے مرکزی گیٹ اور باؤنڈری وال کی تعمیر کیلئے تخمینہ کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے اور گیٹس کا ڈیزائن بھی تیار کرلیا گیا ہے جن پر جلد کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔ سیکٹر آئی پندرہ کے ترقیاتی کاموں کی تکمیل کے حوالے سے بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ 85 فیصد سے زائد ترقیاتی کاموں کو مکمل کرلیا گیا ہے۔ اسی طرح سیکٹر آئی پندرہ میں باقی ماندہ ترقیاتی کام بھی شروع کرنے کی ہدایت کی گئی۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ سیکٹر ڈویلپمنٹ میں حائل تمام رکاوٹوں کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ اسلام آباد شہر میں رہائشی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ نئے پراجیکٹس پر کام کا آغاز کیا جاسکے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
کراچی، شاہ لطیف تھانے کے باہر فائرنگ، ایک شخص ہلاک
-
ثابت کریں روزانہ ایک لاکھ ڈالر کے اشتہار دے رہے ،عظمیٰ بخاری کا فواد چودھری کو چیلنج
-
گورنر فیصل کریم کنڈی کا یوم شہداء پولیس کے موقع پر پشاور پولیس لائن کا دورہ
-
طبی عملے کو صرف تین ہفتوں کی چھٹی ملے گی‘خواجہ سلمان رفیق
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اہم اجلاس
-
مسجد الاقصی کی بے حرمتی مسلمانوں کے مذہبی جذبات بھڑکانے کی سازش ہے‘ طاہر اشرفی
-
شہداء کا خون ہماری ریاست کی سب سے مضبوط اینٹ ہے، کبھی فراموش نہیں کریں گے‘ مریم نواز شریف
-
وزیر اعلیٰ نے تعیناتیوں کے لئے پولیس افسروں کے انٹرویوز کئے
-
عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا فوری نوٹس لے ، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
-
کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دیا جائے، وادی سے بھارتی قبضہ ختم کروانے میں عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
-
گست کو پاکستان کی تاریخ کا س ب سے کنسرٹ منعقد ہوگا ،سعید غنی
-
خواتین معاشرتی و ملکی ترقی میں برابر کی شراکتدار ہیں، فیصل کنڈی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.