Live Updates

آپریشن بنیان مرصوص کے بعدسید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا عہدہ دینا درست فیصلہ ہے، احمد نواز خان جدون

بدھ 21 مئی 2025 20:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2025ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری احمد نواز خان جدون نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا عہدہ ملنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل کا عہدہ جنرل عاصم منیر کا حق تھا،ان کی فیلڈ مارشل تقرری پر قوم کا سر فخر سے بلند ہوا۔احمد نواز خان جدون نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص کے بعدجنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا عہدہ دینا بروقت اور درست فیصلہ ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات