معصوم بچوں کی بس کو نشانہ بنانا بزدلی کا انتہا ہے صوبے میں بدامنی اور دہشت گردی کے تسلسل سے عوام اضطراب اور بے چینی کی کیفیت سے دوچار ہیں

بدھ 21 مئی 2025 22:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2025ء)جمعیت علما اسلام نظریاتی بلوچستان کے امیر مولاناعبدالقادر لونی صوبائی جنرل سیکرٹری مولنا عبدالاحد کبدانی نائب امیر مولانا قاری مہراللہ مرکزی ترجمان سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی مرکزی سیکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاک نائب امیر مفتی فدا الرحمن صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی عبیداللہ حقانی جوائنٹ سیکرٹری میر مبارک محمد حسنی صوبائی جوائنٹ سیکرٹری میر مبارک محمد حسنی مولانا شاہ محمد مولانا عبدالسلام جتک مولانا عبدالغفور کرخی مفتی عبدالناصر شیرجان صالح مجاہد دشتی سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی صوبائی ترجمان مولانا رحمت اللہ حقانی صوبائی سیکرٹری مالیات مولانا عبدالواحد ہاشمی صوبائی صدر جمعیت طلبا عبدالرحیم صبا ودیگر نے خضدار میں اسکول بس پر دھماکے کی شدید الفاظ سے مذمت اور معصوم شہادتوں پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار اور زخمیوں کی صحت یابی اور اور لواحقین کیلئے صبر کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ دشمن قوتیں بچوں پر حملہ کرکے درندگیت اور وحشیت کی مثال قائم کی۔

(جاری ہے)

معصوم بچوں کی بس کو نشانہ بنانا بزدلی کا انتہا ہے صوبے میں بدامنی اور دہشت گردی کے تسلسل سے عوام اضطراب اور بے چینی کی کیفیت سے دوچار ہیں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے تدارک کیلئے قانون کی گرفت میں لانے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں بلوچستان کو بدامنی کی آگ میں جھونکنے کی ایک طے شدہ سازش نظر آتی ہے۔ سوچی سمجھے منصوبے کے تحت ہمیں فورسز علما طلبا ڈاکٹر، انجنئیر اور تاجروں سے محروم کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ قیام امن کے لیے سیاسی ومذہبی جماعتیں ایک پیج پر ہونا اورباہمی تعاون بڑھانا وقت کی ضرورت ہے آئے روز دہشت گردی، اندوہناک اور وحشتناک واقعات میں قوم جنازوں اٹھانے سے تھک کر ہارچکے انہوں نے کہا کہ ارباب اقتدار کے مذمتی بیان یا اسے محض کسی تنظیم کی کارستانی قرار دینا نہ تو کافی ہے اور نہ ہی کسی مسئلہ کا حل ہے