Live Updates

عیدالاضحی میں باقی 16دن،مویشی دوست منڈی میں قربانی کے جانوروں کی تعداد 90 ہزارہوگئی

اونٹ، گائے،بیل،بچھڑے اور اعلی نسل کے بکروں کی ڈیمانڈ، ٹاپری،گلابی،کاموری ،راجن پور کیناچی بکرے اوردنبے توجہ کا مرکز مویشی منڈی فوڈ اسٹریٹ میں لائیوباربی کیو،دیسی چائے کے کارنراورمقامی موسیقی کی محفلوں نے عید کی خوشیوں کو دوبالا کردیں

بدھ 21 مئی 2025 22:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2025ء)بڑی عید میں باقی 16 دن رہ گئے نادرن بائی پاس مویشی دوست منڈی میں قربانی کے جانوروں کی تعداد 90 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے،مویشی دوست منڈی کے مارشلنگ ایریا میں روز پنجاب، کے پی کے، بلوچستان اورسندھ کے شہروں سے آنے والے مال مویشیوں سے لدے ٹرک اور ٹریلرز کی تاحال لائنیں لگی ہوئی ہیں،روز بروز خریداری میں اضافہ ہورہا ہے، کراچی کے شہری نے بیوپاری کو مویشی دوست منڈی کی رونق چاند بیل کا ٹوکن کراکر اپنے نام کرلیا مویشی منڈی میں اونٹ، گائے،بیل،بچھڑے اور بچھیا سمیت اعلی نسل کے بکروں کی ڈیمانڈ میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے کراچی،حیدرآباد،سانگھڑ،نواب شاہ سے بڑی تعداد میں ٹاپری،گلابی،کاموری ،راجن پور کیناچی بکرے اور دنبیتوجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں سکھر،نوشہروفیروز، لاڑکانہ اور سرگودھا سے آنے والے کلجے دنبوں کی خوب دھوم مچی ہوئی ہے، مویشی دوست منڈی میں فی جانور روزانہ 30 لیٹر پانی مفت فراہمی تسلسل کے ساتھ جاری ہے، شہریوں کے لیے پارکنگ فیس آدھی کردی گئی ہے، ایڈمنسٹریٹر مویشی منڈی فیصل علی کے مطابق مویشی منڈی میں موبی کیش،ایزی ہیسہ،جاز کیش سمیت مختلف بینکوں کی اے ٹی ایم وینز موجود اندرون ملک کے مختلف شہروں سے خوبصورت اعلی نسل کے جانوروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ہر گزرتے دن کے ساتھ قربانی کے جانوروں کی خریداری میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے،مویشی دوست منڈی میں قائم رنگا رنگ فوڈ اسٹریٹ میں آنے والے شہریوں کو ذائقے دار کھانوں اور خوشگوار ماحول کسی تحفہ سے کم نہیں ہے جہاں روایتی پاکستانی کھانوں، اسٹریٹ فوڈ، فاسٹ فوڈ، اور ٹھنڈے مشروبات کی وسیع ورائٹی موجود ہے، قربانی کے جانوروں کی خریداری کرنے آنے والے شہریوں اوران کی فیملیز کے لیے مویشی منڈی کے قلب میں واقع یہ فوڈ اسٹریٹ ایک بہترین آرام گاہ ثابت ہو رہی ہے،کراچی کے مختلف مقامات پر قائم چٹپٹی بریانی، باربی کیو، گولا، بن کباب، اور تازہ جوسزجیسی اشیا کے مختلف ذائقوں کو مویشی منڈی میں ایک ہی جگہ اکٹھا کردیا ہے، حفظانِ صحت کے اصولوں، صاف ستھری نشستوں اورفول پروف سیکیورٹی میں یہ فوڈ اسٹریٹ ایک محفوظ، خوش مزاج اور شہریوں کو اپنے خاندان کے ساتھ ایک ماحول دوست پک پوائنٹ فراہم کر رہی ہے،ایڈمنسٹریٹر فیصل علی کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد مویشی منڈی میں آنے والے ہر فرد کے لیے مجموعی تجربے کو بہتر بنانا تھا چاہے وہ رات بھر قیام کرنے والے بیوپاری ہوں یا شام کی سیر کو گھر سے نکلے والے شہری، مویشی منڈی میں قائم فوڈ اسٹریٹ شام کے اوقات سے لے کر صبح صادق تک ہرعمر کے افراد کے لیے لذیذ اور آرام دہ ماحول فراہم کرنے کا بہترین ذریعہ بنی ہوئی ہے،عیدالضحی تک سجنے والی یہ فوڈ اسٹریٹ لائیوباربی کیو، دیسی چائے کیکارنر، اورمقامی موسیقی کی محفلوں کیساتھ بڑی عید کی خوشیوں کو دوبالا کررہی ہے۔

Live عید الاضحیٰ سے متعلق تازہ ترین معلومات