Live Updates

اسلام آباد کی رونق بھی کراچی کی وجہ سے ہے، خالد مقبول صدیقی

آئندہ بجٹ میں کراچی کیلئے 25ارب اور حیدرآباد کیلئے 15ارب روپے مختص کروائے ہیں،چیئرمین ایم کیو ایم کی پریس کانفرنس

جمعہ 6 جون 2025 21:48

اسلام آباد کی رونق بھی کراچی کی وجہ سے ہے، خالد مقبول صدیقی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی رونق بھی کراچی کی وجہ سے ہے۔کراچی میں گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم 20 سالوں سے بجٹ میں اپنی تجاویز پیش کرتے آئے ہیں۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان کے بجٹ میں ہزاروں ارب روپے کراچی شہر کے شامل ہیں، کراچی میں نکاسی و فراہمی آب اور کچرا اٹھانا وفاق کی ذمے داری نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم ان کاموں کیلیے وفاق سے پیسے مانگتے ہیں، گزشتہ سال کراچی و حیدرآباد کو پیسے ملے تھے، اندیشہ تھا کہ کسی کی نالائقی کی وجہ سے وہ پیسے ضائع نہ ہوں۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہماری فریاد و آہ و بکا کے بعد وہ پیسے ضائع ہونے سے بچ گئے، کے آئی ڈی ایل سی کمپنی ہم نے بنوائی تھی، بعد میں اس کمپنی کو پی آئی ڈی ایل سی بنا دیا گیا۔چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان نے مزید کہا کہ آئندہ بجٹ میں کراچی کیلیے 25 ارب اور حیدرآباد کیلیے 15 ارب روپے مختص کروائے ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات