
ڈاکٹروں کا شاہ محمود قریشی کو ہسپتال سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ، اہل خانہ و وکلاء کا فیصلے پر تشویش کا اظہار
شاہ محمود قریشی کی صحت کو درپیش خطرات کو نظرانداز کیا جا رہا ہے اور انہیں قبل از وقت ہسپتال سے واپس جیل منتقل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، شاہ محمود قریشی کا بلڈ پریشر اور ہارٹ ریٹ اب بھی معمول سے زیادہ ہے،اہل خانہ و وکلا
فیصل علوی
جمعرات 22 مئی 2025
11:25

(جاری ہے)
چند روزقبل پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کو دل کی تکلیف کے باعث کوٹ لکھپت جیل سے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
وکیل رانا مدثر ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کو دل میں تکلیف کے باعث جیل سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا تھا۔وکیل کا یہ بھی بتانا تھا کہ شاہ محمود قریشی کو نماز فجر کے بعد پی آئی سی منتقل کیا گیاتھا۔جیل کے ڈاکٹروں نے ان کا معائنہ کیاتھا طبیعت نہ سنبھلنے پر شاہ محمود قریشی کو فوری طور پرریسکیو 1122 کے ذریعے پی آئی سی منتقل کیا گیا تھا۔جیل انتظامیہ نے شاہ محمود قریشی کے اہل خانہ کو بھی اطلاع دے دی گئی تھی۔پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم نے شاہ محمود قریشی کا تفصیلی طبی معائنہ کیاتھا جہاں ان کی ای سی جی نارمل آئی جبکہ ٹروپ آئی، ایل ایف ٹی، آر ایف ٹی اور سی بی سی سمیت دیگر اہم ٹیسٹ کئے گئے تھے۔ہسپتال ذرائع کا بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنما کی حالت اب مستحکم ہے اور وہ ڈاکٹروں کی زیر نگرانی میں تھے۔ حتمی طبی رپورٹس موصول ہونے کے بعد ان کی ممکنہ ڈسچارج یا مزید علاج سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔وکیل رانا مدثر کا بھی کہنا تھا کہ پی آئی سی میں شاہ محمود قریشی کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے تھے اور ان کی حالت کا بغور جائزہ لیا گیاتھا۔بعدازاں ڈاکٹروں نے شاہ محمود قریشی کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ابتدائی طبی امداد فراہم کئے جانے کے بعدان کو ہسپتال میں داخل کر لیا تھا اوران کے مختلف قسم کے ٹیسٹ بھی کئے گئے تھے۔پی ٹی آئی رہنماءشاہ محمود قریشی اس وقت مختلف مقدمات کے باعث کوٹ لکھپت جیل میں قید تھے۔
مزید اہم خبریں
-
بھارتی وزیراعظم مودی کے بے بنیاد، اشتعال انگیز اور غیرذمہ دارانہ الزامات مسترد کرتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
-
پاکستان: سلامتی کونسل کی خضدار سکول بس پر حملے کی مذمت
-
غزہ: عام شہری ٹھکانے بھی اسرائیلی حملوں کا نشانہ، یو این ایچ سی آر
-
برطانیہ نے بحر ہند کے جزائر چاگوس کا قبضہ چھوڑ دیا
-
سلامتی کونسل: بین الاقوامی قانون کا کم ہوتا احترام تشویشناک، فلیچر
-
نادیہ خان کا ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد سے قریبی رشتے داری ہونے کا دعوٰی
-
آپریشن بنیان مرصوص کا نام بہت سوچ سمجھ کر مشاورت کے بعد رکھا گیا
-
فطرت کے ساتھ دوبارہ تعلق استوار کرنے کی فوری ضرورت، گوتیرش
-
عمران خان نے خیبرپختونخواہ کے بجٹ کی منظوری مشروط کر دی
-
غزہ: گیارہ ہفتوں کی بندش کے بعد انسانی امداد کی پہلی ترسیل
-
واشنگٹن میں اسرائیلی سفارتی اہکاروں کے قتل کی مذمت
-
موجودہ سب کچھ عمران خان کو جھکانے کیلئے ہو رہا ہے لیکن وہ نا جھکیں گے نا بکیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.