مغربی کنارے میں سفارت کاروں کی سمت فائرنگ ، کینیڈا میں اسرائیلی سفیر کی طلبی

جمعرات 22 مئی 2025 14:51

اوٹاوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2025ء)کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے کے دورے پر آئے غیر ملکی سفارت کاروں کی جانب اسرائیلی فوج کی طرف سے انتباہی فائرنگ کے واقعے کیگہری تفتیش" اور ذمے داران کامحاسبہ" کرے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق انیتا آنند نیایکس" پلیٹ فارم پر لکھامیں نے وزارت کے حکام سے کہا کہ وہ اسرائیلی سفیر کو طلب کریں تاکہ کینیڈا کی شدید تشویش سے آگاہ کیا جا سکی"، انھوں نے مزید بتایا کہ ان سفارت کاروں میں کینیڈا کے 4 شہری بھی شامل تھے جن کی طرف انتباہی گولیاں چلائی گئیں۔

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں غیر ملکی سفارت کاروں کے ایک گروپ کی طرف اسرائیلی فوج کی فائرنگ پر اٹلی، اسپین، بیلجیئم، فرانس، یورپی یونین اور دیگر ممالک نے مذمت کی ہے۔ ان ممالک نے سفارت کاروں کوخطری" میں ڈالنے کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ اس واقعے کی مکمل وضاحت پیش کرے۔