بینجمن نیتن یاہو کا اسرائیلی سفارتی مشنز میں حفاظتی انتظامات میں اضافے کا حکم

جمعرات 22 مئی 2025 16:56

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2025ء) وزیرِ اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ انہوں نے تمام دنیا بھر میں اسرائیلی سفارتی مشنز میں حفاظتی انتظامات میں اضافے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

العربیہ کے مطابق یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب واشنگٹن میں یہودی عجائب گھر کے باہر ایک مسلح شخص نے سفارت خانے کے دو ملازمین کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔انہوں نے کہا کہ میں نے تمام دنیا میں اسرائیلی مشنز میں حفاظتی انتظامات اور ریاستی نمائندوں کے تحفظ میں اضافہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ہم یہود دشمنی کی خوفناک قیمت اور ریاست اسرائیل کے خلاف وحشیانہ اشتعال انگیزی کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔