Live Updates

بھارتی فورسز نے کشتواڑ میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا

جمعرات 22 مئی 2025 17:03

جموں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2025ء)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع کشتواڑ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فورسز نے ضلع کے علاقے چھترو سنگ پورہ کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ بھارتی فوج کی وائٹ نائٹ کور نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ جمعرات کی صبح کشتواڑ کے علاقے میں چھترو میں تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔ فوج نے دعوی کیا کہ آپریشن علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی پر شروع کیا گیا۔آخری اطلاعات تک بھارتی فورسز کا آپریشن جاری تھا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات