ہری پور،درویش کے مقام پر ٹریفک حادثہ،02 افراد زخمی

جمعرات 22 مئی 2025 17:19

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2025ء) ہری پور میں درویش کے مقام پر ٹریفک حادثہ میں 02 افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو 1122 ہری پور کے مطابق جی ٹی روڈ درویش کے مقام پر موٹرسائیکل اور کوسٹر آپس میں ٹکرا گئے،حادثے کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار 20 سالہ علی حمزہ اور 24 سالہ علی ناصر زخمی ہوگئے،کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی جس نے زخمیوں کو ابتدائی طبّی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹراما سنٹر منتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

موٹر سائیکل سوار افراد پنجاب کے علاقے گوجرانوالہ سے شمالی علاقہ جات سیاحت کےلئے جارہے تھے کہ راستے میں حادثہ پیش آیا۔