
ایس ای سی پی نے عوام کو جعلی آن لائن ٹریڈنگ پلیٹ فارمز اور سرمایہ کاری کی اسکیموں سے خبردار کردیا
جمعرات 22 مئی 2025 17:19
(جاری ہے)
ایسے دھوکہ دہی پر مبنی پلیٹ فارمز کو سوشل میڈیا پر بڑے منافع اور کم رسک کے جھوٹے دعوئوں کے ساتھ پروموٹ کیا جا رہا ہے تاکہ لوگ آسانی سے ان کے جھانسے میں آ جائیں۔
یہ جعلی پلیٹ فارمز غیر تصدیق شدہ موبائل یا ویب ایپس کے ذریعے سرمایہ کاری کے لیے کہتے ہیں اور ایسے لنکس دیتے ہیں جو اصل ٹریڈنگ پلیٹ فارمز جیسے لگتے ہیں۔ یہ لوگ مشہور کمپنیوں، ماہرین، اور یہاں تک کہ ریگولیٹری اداروں کے نام، لوگوز اور تصاویر کا غلط استعمال کرتے ہیں۔ یہ پلیٹ فارمز جعلی ڈیش بورڈ دکھاتے ہیں جن میں جھوٹے بیلنس اور منافع کی رقم ہوتی ہے، حالانکہ اصل میں کوئی ٹریڈنگ یا سرمایہ کاری نہیں ہو رہی ہوتی۔شروع میں کچھ چھوٹا منافع نکالنے کی اجازت دی جاتی ہے تاکہ اعتماد قائم ہو جائے، پھر زیادہ رقم لگانے کے لیے دبا ڈالا جاتا ہے۔ جب مزید رقم جمع کرا دی جاتی ہے یا کوئی فرد مزید سرمایہ کاری سے انکار کرتا ہے یا اپنا پیسہ واپس نکالنے کی کوشش کرتا ہے تو اچانک اس کا اکانٹ بلاک کر دیا جاتا ہے۔پاکستان میں کسی بھی درج شدہ کمپنی کے شیئرز یا کموڈیٹیز کی خرید و فروخت صرف ایس ای سی پی سے لائسنس یافتہ سیکیورٹیز اور فیوچرز مارکیٹ بروکرز کے ذریعے ہی کی جا سکتی ہے۔ مجاز بروکرز کی فہرستیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ کی ویب سائٹس پر دیکھی جا سکتی ہیں۔ایس ای سی پی کی جانب سے ایسے جعلی پلیٹ فارمز اور ان سے جڑے بینک اکانٹس کی نشاندہی ہونے پر فوری طور پر ایف آئی اے، پی ٹی اے اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو اطلاع دی جاتی ہے تاکہ مناسب کارروائی کی جا سکے۔عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ کسی بھی غیر لائسنس یافتہ ادارے یا فرد کے ساتھ رقم جمع کروانے یا سرمایہ کاری سے گریز کریں، جو غیر مجاز ٹریڈنگ یا سرمایہ کاری کی خدمات پیش کر رہا ہو۔ کسی بھی مالی معاہدے میں شامل ہونے سے پہلے ضروری ہے کہ سرمایہ کار اس پلیٹ فارم یا فرد کی قانونی حیثیت کی تصدیق کریں۔لوگوں کو یہ بھی سختی سے مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ سوشل میڈیا یا میسجنگ ایپس پر کسی بھی غیر تصدیق شدہ ذریعے کے ساتھ اپنی ذاتی یا مالی معلومات شیئر نہ کریں، کیونکہ اس سے مالی نقصان اور شناخت چوری کا خطرہ ہو سکتا ہے۔
مزید تجارتی خبریں
-
وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان نے ٹیکس قوانین ترمیمی آرڈیننس 2025 پر نظرثانی کی یقین دہانی کروا ئی ہے،عاطف اکرام شیخ
-
فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 500 روپے کا اضافہ
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,500 روپے اضافہ ریکارڈ
-
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
-
چینی کمپنیاں زراعت،کنسٹرکشن، صحت،سیاحت،لائیو سٹاک و دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کریں گی۔چوہدری شافع حسین
-
پاکستان سے آم کی برآمد کا ہدف 1.25 لاکھ ٹن، 10 کروڑ ڈالر زرمبادلہ متوقع
-
چائے کی مجموعی ملکی درآمدا ت میں اپریل 2025 کے دوران 0.69 فیصد کمی آئی
-
سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
-
برائلر مرغی ،فارمی انڈوں کے نرخ
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,900 روپے کمی ریکارڈ
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ
-
ملک میں کریڈٹ کارڈ کے ذریعے خریداری میں اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.