ایمل ولی خان سے متعلق نازیبا ریمارکس،چیئرمین پی ٹی اے کیخلاف تحریک استحقاق منظور،معاملہ متعلقہ کمیٹی کے سپرد

جمعرات 22 مئی 2025 21:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2025ء) اے این پی کے سربراہ ایمل ولی خان کے حوالے سے نازیبا ریمارکس پر چیرمین سینیٹ نے چیرمین پی ٹی اے کے خلاف تحریک استحقاق منظور کرتے ہوئے متعلقہ کمیٹی کے سپرد کردیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اے این پی کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر ایمل ولی خان کی نے کہاکہ گذشتہ روز قائمہ کمیٹی کے میٹننگ میں موجو د تھا جہاں پر فائبر اپٹک کی تاروں اور کھمبوں پر بریفنگ تھی اور مجھے علم نہیں تھا کہ یہ بندہ جنرل ہے اور پختون ہے میں کمیٹی کے تمام ممبران کا دل سے مشکور ہوں جنہوں نے کھل کر میری حمایت کی انہوں نے کہاکہ بریفنگ کے دوران میں نے کہاکہ یہ بندہ جھوٹ بول رہا ہے اور مجھے بتا رہا ہے کہ وزیر ستان سے لیکر باجوڑ تک 1500 کلومیٹر تک اپٹک فائبر بچھا چکے ہیں اور نیٹ ورک کے کھمبے لگائے جاچکے ہیں جس پر میں نے کہاکہ ریاست ان علاقوں میں انٹرنیٹ کی اجازت نہیںدے رہی ہے میں نے کہاکہ کسی کو بھی میرے ساتھ بھیج دیں کہ ان اضلاع میں موبائل پر انٹرنیٹ کام نہیں کرتا ہے جس پر انہوں نے کہاکہ سیکورٹی مسائل کی وجہ سے وہاں پر مسائل ہیں میں نے کہاکہ چلغوزوں کے باغ کو تو کوئی مسئلہ نہیں ہے اور مجھے واپسی پر ان صاحب نے کہاکہ سگریٹ پی کر آئے ہو جس پر میں نے کہاکہ آپ کو کیا تکلیف ہے جس پر چیرمین نے کہاکہ یہ کیا بات ہے جس پر انہوں نے کہاکہ اگر یہ باہر سگریٹ پینے گئے ہیں تو مجھے بھی بلا لیتے انہوں ے کہاکہ انہوں نے اس پورے ایوان کی تذلیل کی ہے انہوں نے کہاکہ اس وقت کمیٹیاں مذاق بن چکی ہیں اگر ہم کمیٹی میں بیٹھ کر قوم اور ملک کے مسائل اٹھائیں اور یہ لوگ ہمارا مذاق اڑائیں تو میں آج سے کسی بھی کمیٹی میں نہیں جائونگا انہوںنے کہاکہ میں نے تحریک استحقاق پیش کیا ہے میرا مطالبہ ہے کہ چیرمین پی ٹی اے سے استعفیٰ لیا جائے انہوں نے کہاکہ اگر ایک سینیٹر کی عزت اور وقار کا خیال رکھا جائے تو اس تحریک کو کمیٹی کے سپرد کیا جائے اس موقع پر ڈپٹی وزیر اعظم اور قائد ایوان سینیٹر اسحاق ڈار نے کہاکہ یہ بہت اہم معاملہ ہے جس پر چیرمین سینیٹ نے معاملہ استحقاق کمیٹی کے سپرد کردیا۔

۔۔۔۔اعجاز خان