Live Updates

لوگرو کے گانے تینوں موج کراواں کی دھوم

جمعرات 22 مئی 2025 22:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2025ء) ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی آنے والی رومانٹک کامیڈی فلم لو گرو کا گانا تینوں موج کراواں ریلیز ہوتے ہی وائرل ہوگیا اور شائقین نے دونوں اداکاروں کی پرفارمنس کی تعریفیں کیں۔تینوں موج کراواں کو 20 مئی کی شب یوٹیوب پر ریلیز کیا گیا، جس میں ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کو قاتلانہ انداز میں رقص کرتے دکھایا گیا ہے۔

گانے کی شوٹنگ سمندر میں کشتیوں پر کی گئی ہے اور دونوں اداکاروں کے ساتھ متعدد ڈانسرز بھی پرفارمنس کرتے دکھائی دیتے ہیں۔شائقین نہ جہاں ہمایوں سعید کی ڈانس کی تعریفیں کیں، وہیں ماہرہ خان کے رقص کو قاتلانہ بھی قرار دیا۔یوٹیوب پر گانے کی ویڈیو کو چند ہی گھنٹوں میں ہزاروں بار دیکھا گیا جب کہ سوشل میڈیا پر بھی گانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

(جاری ہے)

تینوں موج کراواں گانے کو عارف لوہار، پاکستانی نژاد کینیڈین گلوکار روچ کلا اور فضا علی نے گایا ہے۔اس گانے کو پہلی بار عارف لوہار نے پاکستانی نژاد کینیڈین گلوکار روچ کلا کے ساتھ ایک میوزک کنسرٹ میں گایا تھا، بعد ازاں دسمبر 2023 میں اس کی ویڈیو ریلیز کی تھی اور اب اسے پہلی بار فلم میں شامل کیا گیا ہے۔تینوں موج کراواں گانے کو یوٹیوب پر کروڑوں بار دیکھا جا چکا ہے جب کہ یہ گانا پاکستان اور بھارت کے علاوہ دیگر ممالک میں بھی مقبول رہا تھا اور اب اسے ماہرہ خان اور ہمایوں سعید پر فلما کر اسے لو گرو میں شامل کرلیا گیا۔لو گرو کو آئندہ ماہ عید الاضحی کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا اور اس وقت ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم کی بین الاقوامی پروموشن میں مصروف ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات