
مظفر آباد،وائس چیئرمین آزاد کشمیر بار کونسل سردار مشتاق شاہین ایڈووکیٹ کی وفات پر فل کورٹ ریفرنس
جمعرات 22 مئی 2025 22:53
(جاری ہے)
اس موقع پر چوہدری ریاض عالم ایڈووکیٹ نے مرحوم سردار مشتاق شاہین ایڈووکیٹ کے درجات کی بلندی کے لیے دعامغفرت کروائی۔
چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے فل کورٹ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چیئرمین بار کونسل سردار مشتاق شاہین ایڈووکیٹ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ ان کی وفات سے جہاں ان کے خاندان کو دلی صدمہ ہوا ہے وہاں آزاد کشمیر عدلیہ ایک بلند پایہ کے وکیل سے محروم ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ ایک عظیم وکیل تھے جنھوں نے ہمیشہ بار اور بینچ کے رشتہ کو مضبوط بنایا اور ہمیشہ قانون اور آئین کی بالادستی قائم رکھتے ہوئے اپنا مثالی کردار ادا کیا ان کی زندگی کے تمام پہلو کا بغور جائزہ لیا جائے تو وہ مجموعی طور پر نہایت ہی بلند کر دار کی شخصیت اوراعلیٰ پایہ کے وکیل تھے۔انہوں نے کہا کہ وکالت کا پیشہ ولیوں اور توکل والا پیشہ ہے۔وکلاء پسے ہوئے طبقات کے حقوق عدالتوں کے ذریعے حقدار کو دلاتے ہیں جو کسی عبادت سے کم نہیں ہے۔جو لوگ حقوق العباد کا خیال رکھتے ہیں وہ معاشرے کے بہترین انسان شمار ہوتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ بار اور بینچ کا رشتہ ایسا ہے جو کبھی جدا نہیں ہوسکتا۔ہماری خوشی اور غم بھی برابر ہیں۔سردار مشتاق شاہین کی رحلت سے جہاں ان کے خاندان کو صدمہ پہنچا ہے وہاں آزادکشمیر کے وکلاء برادری اور عدلیہ بھی ایک اچھے قانون دان سے محروم ہوگئی ہے۔انھوں نے کہاکہ موت ایک اٹل حقیقت ہے جس سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔دنیا سے چلے جانے کے بعد انسان کا کردار اور اس کے اعمال کو بھی معاشرے میں عزت و وقار سے دیکھا جاتا ہے۔ہماری دعا ہے کہ سردار مشتاق شاہین کو اللہ تعالیٰ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
-
حق خود ارادیت کے حصول کےلیے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور رہے گا، وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
وزیراعظم شہبازشریف کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس دستے کی سلامی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیرپرمظفرآباد پہنچ گئے
-
جلد آزاد جموں وکشمیر میں بھی وزیراعظم یوتھ پروگرام شروع کر رہے ہیں،رانا مشہود
-
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے مظفرآباد میں علاقائی دفتر کا افتتاح کر دیا
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ،14 آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں کی منظوری
-
مقبوضہ جموں کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے
-
مظفرآباد ، بجلی کا طویل بریک ڈائون، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 سے 20 گھنٹے تک جاپہنچا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.