jگجرات کے 4 نوجوان سیاح گلگت سے اسکردو جاتے ہوئے لاپتہ

جمعرات 22 مئی 2025 20:45

… سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2025ء) گجرات سے تعلق رکھنے والے 4 نوجوان سیاح گلگت سے اسکردو جاتے ہوئے لاپتہ ہوگئے۔اہل خانہ کے مطابق لاپتہ سیاح 15 مئی کی شب گلگت سے کار میں سوار ہو کر اسکردو کیلئے روانہ ہوئے تھے، دنیور کے مقام پر آخری بار بچوں سے رابطہ ہوا تھا۔

(جاری ہے)

لاپتہ افراد کے اہلخانہ نے بتایا کہ 16 مئی سے ہمارے بچوں کے موبائل فون بند ہیں، لاپتہ نوجوانوں کا جلد سراغ لگانے کیلیے اقدامات کیے جائیں۔پولیس کے مطابق راستے میں موجود تمام چیک پوسٹوں پر کار کے گزرنے کا کوئی ریکارڈ نہیں۔ایس ایس پی ظہور احمد کا کہنا ہے کہ پولیس نے لاپتا نوجوانوں کی تلاش کا دائرہ وسیع کردیا ہے، نوجوانوں کی تلاش کے لیے تمام چیک پوسٹوں اور اسپیشل برانچ کو الرٹ کردیا گیا۔