میٹروپولٹین کارپوریشن،ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس نے کوئٹہ میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے 40افراد کوگرفتارکرکے جیل منتقل کردیا

جمعرات 22 مئی 2025 23:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2025ء) میٹروپولٹین کارپوریشن ،ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس نے کوئٹہ میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے 40افراد کوگرفتارکرکے جیل منتقل کردیا۔جمعرات کے روز کمشنر کوئٹہ ڈویژن/ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ محمد حمزہ شفقات کے احکامات پر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے انسدادِ تجاوزات سیل انچارج ذوالفقار علی، مجسٹریٹ ضلعی انتظامیہ احسام الدین،ایس پی ٹریفک پولیس کے ہمراہ تولہ رام روڈ روڈ، مسجد روڈ، لیاقت بازار، سمیت ملحقہ بازاروں میں تجاوزات تھڑا مافیا اور دوکانوں سے باہر سامان باہر رکھنے پر درجنوں دوکانوں اور ہوٹلوں کو جرمانے عائد کئے، جبکہ دوکان مالکان کو تنبیہ کی گئی کے دوکان کے آگے کسی ریڑھی بان کو ریڑھی یا ٹھیلہ لگانے نہ دیا جائے، وگرنہ سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ، ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کوئٹہ کی تجاوزات کے خلاف نواں کلی ،عالموچوک ،کلی گل محمد، تولہ رام روڈ، لیاقت بازار، مسجد روڈ، فاطمہ جناح روڈ سمیت ملحقہ بازاروں میں گرینڈ آپریشن کے دوران 40 افراد گرفتارکرکے 40 افراد جیل منتقل کردیاہے ،اس دوران سڑک پر تجاوزات کرنے والے 40 افراد کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیے۔ ضلعی انتظامیہ نے نواں کلی، ائرپورٹ روڈ اور مین بازار میں ٹریفک کی روانی مکمل طور پر بحال کردیے۔ ضلعی انتظامیہ روزانہ کے بنیاد پر ناجائز تجاوزات کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائیاں کریگی۔