ضلعی انتظامیہ کی سریاب میں غیر قانونی منی پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی،19منی پیٹرول پمپ سیل،7مالکان گرفتار

جمعرات 22 مئی 2025 23:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2025ء) ضلعی انتظامیہ کی سریاب میں غیر قانونی منی پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی،19منی پیٹرول پمپ سیل،7مالکان گرفتار ۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر (سریاب) سعد کلیم۔

(جاری ہے)

ظفر نے گنجان آبادی والے علاقوں میں پیٹرول پمپوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 19 پمپ سیل کردیے جبکہ اس دوران 7 پمپ مالکان کو گرفتار کرلیا۔ سریاب روڈ کے زیادہ آبادی والی علاقوں میں متعدد پمپوں کو وارننگ جاری کیے کہ اپنے پمپ آبادی والے علاقوں،اسکولوں اور ہسپتالوں کے نزدیک کو ختم کرکے کہیں اور شفٹ کریں۔بصورت دیگر کارروائی میں پمپ سیل اور مالک کو گرفتار کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :