فوج کے انخلا کے بارے میں امریکا کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں ہوئی، جنوبی کو ریا

جمعہ 23 مئی 2025 09:40

سیئول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) جنوبی کوریا نےکہا ہے کہ فوج کے انخلا کے بارے میں امریکہ کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے جمعہ کو کہا کہ جزیرہ نما کوریا سے کچھ امریکی فوجیوں کے انخلاء کے حوالے سے امریکا کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں کی گئی ہے۔وزارت نے اس بیان کا اعلان امریکی میڈیا کی اس رپورٹ کے جواب میں کیا جس میں کہا گیا تھا کہ واشنگٹن جنوبی کوریا سے تقریباً 4500 فوجیوں کے انخلا پر غور کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :