ٹنڈومحمدخان پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن میں 6 ملزمان گرفتارکرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی

جمعہ 23 مئی 2025 12:44

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) ٹنڈومحمدخان پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن میں 6 ملزمان گرفتارکرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان عابد بلوچ کے ریڈر ممتاز خاصخیلی نے اے پی پی کو بتایا کہ ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان عابد کی ہدایت پر بی سیکشن پولیس اسٹیشن ٹنڈومحمدخان کے ایس ایچ او نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کے دوران ایک بھنگ سپلائر ملزم سدھیر ملاح کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 3 کلو 66 گرام بھنگ برآمد کرلی۔

بی سیکشن پولیس اسٹیشن کی مذکورہ ٹیم نے ایک اور کارروائی کے دوران مین پوڑی فروش مزمل سومرو کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 2ہزار مین پوڑیاں برآمد کرلیں۔شیخ بھرکیو پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کے دوران ایک مین پوڑی فروش سلمان کشمیری کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 15سو عدد مین پوڑیاں برآمد کرلیں۔

(جاری ہے)

بلڑی شاہ کریم پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او نے دوران گشت اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کے دوران ایک مین پوڑی فروش یاسر رند کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 1ہزار عدد مین پوڑیاں برآمد کرلیں۔

بلڑی شاہ کریم اسٹیشن کی مزکورہ ٹیم نے ایک اور کارروائی کے دوران غیر ملکی منشیات (سفینہ) فروش ملزم فرمان میمن کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 220 عددغیر ملکی منشیات ( سفینہ) برآمد کرلی۔ سٹی پولیس اسٹیشن ٹنڈومحمدخان کے ایس ایچ او نے دوران گشت اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مین پوڑی فروش جان محمد عرف جبار کچھی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 650 عدد مین پوڑیاں برآمد کرلیں،تمام گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ پولیس اسٹیشنز میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔\378

متعلقہ عنوان :