کھوئی رٹہ اور گرد ونواح شدید گرمی کی لپیٹ میں بارشیں نہ ہونے کے باعث پانی کی شدید قلت

جمعہ 23 مئی 2025 14:20

دھناں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2025ء) کھوئی رٹہ اور گرد ونواح شدید گرمی کی لپیٹ میں بارشیں نہ ہونے کے باعث پانی کی شدید قلت شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے چشمے ، بور خشک ہو گئے شہریوں کی ہاتھ اٹھا کر اللہ تعالیٰ سے باران رحمت کے لیے دعائیں تفصیلات کے مطابق کھوئی رٹہ اور گرد و نواح سیری ، منجوال ، گیائیں ، کرجائی ، بھیال ، ڈونگی و دیگر علاقہ جات اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں بارشیں نہ ہونے کے باعث چشمے اور بور خشک ہو چکے ہیں شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں اور پانی کے ٹینکرز خریدنے پر مجبور ہیں شہریوں نے اللہ تعالیٰ سے باران رحمت کے لیے خصوصی دعائوں کے ساتھ ساتھ حکومت وقت سے بھی مطالبہ کیا کہ شہریوں کو پانی فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں پانی کے شدید بحران پر حکومت ہنگامی بنیادوں پر پانی کی فراہمی کو یقینی بنائے ۔

متعلقہ عنوان :