کھوئی رٹہ میں بجلی کے وولٹیج انتہائی کم شہر میں100اور دیہاتی علاقوں میں بجلی کے وولٹیج 70 سے بھی کم عوام پریشان

جمعہ 23 مئی 2025 14:20

دھناں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2025ء)کھوئی رٹہ میں بجلی کے وولٹیج انتہائی کم شہر میں100اور دیہاتی علاقوں میں بجلی کے وولٹیج 70 سے بھی کم عوام سر پکڑ کر بیٹھ گئے انتے وولٹیج پر تو پنکھے دور کی بات لائیٹس بھی چلنا مشکل عوامی حلقوں کا حکومت وقت سے نوٹس لینے کامطالبہ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ جب بھی موسم گرما آتا ہے تو غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ بجلی کے وولٹیج بھی انتہائی کم ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے سخت پریشانی ہوتی ہے ہر سال یہی مسئلہ ہوتا ہے لیکن محکمہ برقیات اور حکومت آزاد کشمیر کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی کھوئی رٹہ کے گرڈ سے لوڈ کو کم کیا جائے یہ گرڈ صرف کھوئی رٹہ کے لیے تعمیر کیا گیا تھا اب اس پر اضافی لوڈ ڈال دیا گیا ہے کم وولٹیج کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات کریں نام نہاد عوامی نمائندے عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں عوامی ایکشن کمیٹی کم وولٹیج کے مسائل کا نوٹس لے حلقہ کھوئی رٹہ کی عوام ساتھ ہے مسئلہ حل نہ کیا گیا تو سڑکوں پر نکلیں گے کم وولٹیج کے مسئلہ کا فوری نوٹس لیا جائے ۔