کوآرڈینیٹر ایمرجنسی آپریشن سینٹر بلوچستان انعام الحق کی زیر صدارت پولیو کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اِجلاس

جمعہ 23 مئی 2025 14:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) کوآرڈینیٹر ایمرجنسی آپریشن سینٹر بلوچستان انعام الحق کی زیر صدارت پولیو کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اِجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں کوآرڈینیٹر ایمرجنسی سینٹر نے تمام پولیو کے ضلعی آفیسران کو ہدایات دی کہ ٹیموں کی کارکردگی پر سخت نظر رکھیں اور پولیو مہم کو کامیاب بنائیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر)مہراللہ بادینی،ٹیم لیڈ این سٹاپ، ٹیم لیڈ عالمی ادارہ صحت ٹیم لیڈ (بی ایم جی ایف)اور ٹیم لیڈ یونیسیف،اورتمام اضلاع کے ضلعی ہیلتھ آفیسران اور ڈویژنل آفیسران،نے بذریعہ ویڈو لنک شرکت کی۔

پولیو سے بچائو کی مہم 26 مئی 2025 سے شروع ہو رہی ہے، ہر پولیو مہم ہمیں ایک صحت مند مستقبل کے قریب لے کر آتی ہے۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کی کمیونٹی، خاندان اور پڑوسی اپنے بچوں کوپولیو کے قطرے ضرور پلوائیں۔

متعلقہ عنوان :