ننکانہ صاحب ،ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ڈپٹی کمشنر م کی زیر صدارت ہوا

جمعہ 23 مئی 2025 15:00

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں فرداً فرداً 21 کیسز کی سماعت کی۔اجلاس کی سفارشات پر 02 کیسز کو پراسیکیوشن کیلئے ڈرگ کورٹ بھیجوانے کا فیصلہ کیا گیا۔ 10 کیسز کو وارننگ ، 06 کیسز کو ری وزٹ جبکہ 02 کیس کو ملتوی کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی قانون سے بالا تر نہیں ہے غیرقانونی کام پر میڈیکل سٹورز کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری رکھی جائیں ، زائد المیعاد ، جعلی ادویات فروخت کرنے اور ریکارڈ مرتب نہ ہونے پر میڈیکل سٹورز سربمہر کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ بغیر لائسنس میڈیکل سٹورز مالکان کے گرد شکنجہ سخت کیا جائے جبکہ میڈیکل سٹورز پر کوالیفائیڈ پرسن موجود ہونا چاہیے بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ محمد تسلیم اختر راؤ نے اے پی پی سے خصوصی طور پر گفتگو کے دوران کہا کہ کسی کو بھی انسانی جانوں سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں ہو گی ۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد کھوکھر ، سی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد طلحہ شیروانی ، سیکرٹری ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ شمائلہ عابد سمیت دیگر کمیٹی ممبران بھی موجود تھے۔\378

متعلقہ عنوان :